تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت عثمان مقبول کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ روز 24 اگست کو فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضع رہے کہ عثمان مقبول کواس سے قبل بھی 2019 میں پیدرک سے جبری گمشدہ کیا گیا تھا اور 2021 میں وہ بازیاب ہوئے تھے۔

لواحقین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ عثمان مقبول کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article