ہوشاب میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف)کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ‎ہوشاب میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انہوں نے کہا کہ ‎بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 20 اگست کو ہوشاب تَل میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مختلف اطراف سے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ‎بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article