بلوچستان کے علاقے چاغی میں بلوچستان ایران آر سی ڈی شاہراہ پر بائوزر گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
بلوچستان ایران آر سی ڈی شاہراہ پر تالو لانڈھی اور یک مچھ کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے بائوزر گاڑی کو آگ لگا دی۔
واقعے کے نتیجے میں باوزر کا ڈرائیور کیبن جزوی طور پر جل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاع ملتے ہی آگ بجھا دی گئی، جبکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔