تربت و بالگتر سے 2 نوجوان پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور بالگتر سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے بالگتر سے فوج نے طارق بلوچ ولد دوستا سکنہ بالگتر کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا، جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

طارق کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ زمیاد گاڑی کا ڈرائیور ہے، اور ان کا شناختی کارڈ ایک ماہ قبل فورسز نے تحویل میں لے لیا تھا۔

دوسری جانب کیچ کے مرکزی شہر تربت سے فورسز نے کمال بلوچ ولد دینار سکنہ گورکوپ کو تربت میں ایک حجام کے دکان سے گزشتہ روز حراست میں لیا۔

کمال حجام کے دکان پر کام کر کے اپنے گھر کا خرچ چلا رہا تھا۔

اہل خانہ نے دونوں نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article