بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے مرکزی شہر اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
لاشوں و زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل و بیلہ منتقل کردیا گیا۔
کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ہلاک اور زخمی پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے سوار ہوکر بیلہ جارہے تھے۔