بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 2 ہفتوں سے معطل ، ہائیکورٹ کے حکم پر بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ گذشتہ 2 ہفتوں سے معطل ہے ، ہائیکورٹ کے حکم پر بھی عمل درآمد نہیں ہوسکاہے۔

موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی 2 ہفتے سے بند ش سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے بلوچستان میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

بلوچستان حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس سیکورٹی خدشات کی وجہ سے 31 اگست تک بند کی گئی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل فون انٹرنیٹ کی معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جن علاقوں میں سیکیورٹی تھریٹ نہیں عدالت نے وہاں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔لیکن ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود انٹر نیٹ بحال نہ ہوسکی۔

Share This Article