بلوچستان وخیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پراسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی)کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان کی صدارت میں شروع ہوگئی۔

اے پی سی میں پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل انجینئر محمد ہمایون خان اور نئیر بخاری کر رہے ہیں۔

قومی وطن پارٹی کے وفد کی قیادت مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائوکر رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی قیادت مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت پروفیسر ابراہیم کر رہے ہیں۔

اے پی سی میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ شریک ہیں۔جبکہ پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ بھی اے پی سی میں موجود ہیں۔

اے پی سی میں ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفود شریک بھی شریک ہیں۔

مزدور کسان پارٹی،جے یو ائی(س) اور مجلس وحدت المسلمین کے وفود بھی اے پی سی کا حصہ ہیں۔

Share This Article