بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
خاران سے طالعات ہیں کہ وڈھ کے علاقے میں گزشتہ شب فورسز نے ایک چھاپے کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں جاسم ولد محمد رحیم سیاپاد اور کمسن قائم ولد علی حسن سیاپاد شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کارروائی رات کے وقت ان کے گھر پر کی گئی، جہاں سے دونوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
متاثرہ خاندانوں نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔