بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں زہری کے علاقے نورگامہ مشک روڈ سے برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔
مقتولین کی شناخت رحمت اللہ جتک ولد جمعہ خان جتک اور منور ولد محمد رمضان تراسانی سکنہ دوگن زہری کے نام سے ہوئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔