احسان شاہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف لواحقین کا دھرنا بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گذشتہ 8 دنوں سے جاری ہے۔
لواحقین احسان شاہ کی بہیمانہ قتل پر انصاف کے حصول کیلئے دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سید احسان شاہ کی والدہ گزشتہ 8 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں بیٹھی ہیں۔
ان کا کہنا ہے میرے نوجوان بیٹے احسان شاہ کو 3 جون 2025 کو ایف سی اہلکاروں نے مستونگ لکپاس کے قریب گولی مار کر شہید کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں مگر میں انصاف کے حصول تک اپنی جد و جدوجہد جاری رکھونگی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔