کوئٹہ اور مستونگ سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے دشت کے علاقے سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

دشت کے میدانی علاقے سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش ملی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

نعش کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔

مزید کارروائی دشت انتظامیہ کررہی ہے۔

ایک اور نامعلوم نعش مستونگ کے علاقے گردگاپ کراس کے قریب سے ملی۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ۔

مزید کارروائی مستونگ انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کوئٹہ کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر پشین اسٹاپ کے قریب سٹے نالے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article