بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ایک ہفتے سے بند، لوگوں کوپریشانی کا سامنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی بندش کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔

کوئٹہ شہر سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 6 اگست کو معطل کی گئی تھی جس کی وجہ سرکاری حکام نے سکیورٹی خدشات بتائی تھی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے اکثر علاقوں بالخصوص دیہی علاقوں میں لینڈ لائن فون کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر علاقوں میں لوگوں کا انحصار موبائل فون انٹرنیٹ سروس پر ہے۔

بلوچستان میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پہلے بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل رہی ہے لیکن یہ صرف چند علاقوں تک محدود رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اس سروس کو بلوچستان بھر میں معطل کیا گیا ہے۔

موبائل انٹرنیٹ جس سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Share This Article