پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کےبنوں کے علاقے ہوید میں کرفیو نافذ کردی ہے جہاں پاکستانی فوج کی لشکر کشی جاری ہے۔
فورسز حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن عسکریت پسندوں کے خلاف ہورہی ہے جو سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ ہے اور اس میں پولیس بھی شامل ہے۔
لشکر کشی کے دوران سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے رکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا مزاحمت کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہعسکریت پسندوں کو فرار یا پناہ کا کوئی موقع نہ مل سکے۔‘
اپنے پیغام میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو کسی بھی قسم کی سہولت یا مدد فراہم کرنا سنگین جرم ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔