پیر کے روز ضلع آوارن کے علاقے جھاؤ میں صبح پاکستانی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے دو گاؤں کے بیشتر افراد کو حراست میں لے کر فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح سویرے پاکستانی فوج نے جھاؤ کے علاقے دو گاؤں ملاگزی اور پیرجان گوٹھ کو محاصرے میں لے کر تمام مرد حضرات کو حراست میں لے کر قریبی فوجی کیمپ میں منتقل کردیا ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق جھاؤ میں موبائل نیٹ ورک بند کیا گیا ہے اور لوگ تاحال فوج کے تحویل میں ہیں۔
واضح رہے کہ ایک عرصے سے جھاؤ اور گردونواح کے علاقے مسلسل فوجی آپریشن کے زد میں ہیں۔