پشاور میں کار پر فائرنگ سے انسپکٹر سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں ورسک روڈ پرکار پرفائرنگ سے انسپکٹر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق علاقہ دار منگی کے قریب 3 موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے انچارج انوسٹی گیشن مچنی گیٹ انسپکٹر علی حسین اور 2 شہری جا ہلاک ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد ایک ہی کار میں جا رہے تھے جب فائرنگ کی گئی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

Share This Article