بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ شریف آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مخبوط الحواس شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
لاش کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیویز حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز بدھ کومنگچر میں بھی ایک مخبوط الحوس (ملنگ ٹائپ)شخص ہلاک ہوگیاتھا۔
تاہم اب تک ان واقعات کے محرکات سامنے نہیں آسکے ۔