قلات حملے میں پاکستانی فوج کے2 اہلکار ہلاک ہوئے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں قلات حملے میں پاکستانی فوج کے2 اہلکاروں کی ہلاک ت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کو قلات میں شیخاجی اور شاہ مردان کے درمیان پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ خودکار اسلحہ کے ذریعے کیے گئے نتیجہ خیز فائرنگ میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article