تربت ومنگچرمیں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ، کوئٹہ سے 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے شہرک اور منگچرمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ کوئٹہ میں قمبرانی روڈسے 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

تربت کے نواحی علاقے شہرک سے آمدہ اطلاع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوارافراد نے فائرنگ کرکے توحید ولد شفیق سکنہ شہرک نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب منگچر نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ملنگ ٹائپ شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بدھ کو تقریبا ساڑھے بارہ بجے کے وقت نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے مال پڑی نزد جوہان کراس بازار ایریا میں ایک مخبوط الحوس (ملنگ ٹائپ)شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز نے نعش ہسپتال منتقل کردیا تاہم ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے قمبرانی روڈ سے 2 کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

کوئٹہ پولیس نے دو معصوم بچیوں کی بوری بند نعشیں قبضے میں لے لیں۔

پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے2معصوم بچیوں کی بوری بند نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں جن کی شناخت 3سالہ بی بی میراب اور 7سالہ بی بی یسرا کے ناموں سے ہوگئی ہیں۔

دونوں کوسانس بند کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Share This Article