کوئٹہ : جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کوئٹہ میں قائم احتجاجی کیمپ کو 5895 دن مکمل ہوگئے۔

بی ایس او پجارکے بلوچستان سیکریٹری جنرل شےمرید رشید بلوچ نے احتجاجی کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

شےمرید رشید نے جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے ، جن پر الزام ہے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کو ماورائے قانون قتل کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر بند کرنے میں اپنی آئینی کردار ادا کرے۔

Share This Article