قلات میں 3 نعشیں برآمد، چہرے تیزاب ڈال کر مسخ کئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات میں 3 نعشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے چہرے تیزاب ڈال کر بری طرح جھلسا کرمسخ کئے گئے ہیں۔

نعشیں قلات کے علاقے کوہک میں منگچر ڈیم کے قریب برآمد ہوئی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد پہلے سے فورسز کے زیر حراست تھے جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے۔

تینوں افراد کے چہروں پر تیزاب ڈال کر مسخ کردیا گیا ہے جس کے باعث شناخت میں مشکلات درپیش ہیں۔

خیال رہے بلوچستان بھر میں جعلی مقابلوں میں پہلے سے زیرحراست افراد کو قتل کرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان واقعات میں فورسز مارے جانے والے افراد کو مسلح تنظیموں سے جوڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم بعدازاں شواہد سے مذکورہ افراد کی شناخت جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

ان واقعات پر انسانی حقوق کی تنظمیں اور سیاسی جماعتیں تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی عالمی تنظیموں سے ان واقعات پر نوٹس لینے کی اپیل کرچکی ہے۔

Share This Article