کوئٹہ میں پاکستانی فوجی اہلکار کی خودکشی ،ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نیو سریاب تھانے کے علاقے میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔جبکہ نجی ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر ایک شخص نے خنجر سے وار کرکے اپنے کزن طیب کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

مذکورہ اہلکار ایف سی میں تعینات تھا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سریاب کے علاقے آصف ٹائون میں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہ بندش اور گھریلو پریشانی کے باعث ایف سی ملازم اعجاز احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

تھانہ شالکوٹ کے علاقے میں ایک نوجوان نے خنجر سے وار کرکے اپنے کزن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شالکوٹ کے علاقے کراچی روڈ پر نجی ہوٹل کے کمرے میں رہائش پذیر عاصم نے خنجر سے وار کرکے اپنے کزن طیب کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article