خضداروتمپ میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک، موبائل فون ٹاور ناکارہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اور تمپ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان ہلاک اور موبائل فون ٹاور ناکارہ ہوگیا۔

خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا ہے۔

مقتول کی شناخت اعجاز احمد ولد غوث بخش زرکزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔

قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے پھل آباد میں ایک موبائل فون ٹاور پر فائرنگ لے نتیجے میں ٹاور کو نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور جاز ٹاور کی چار دیواری میں داخل ہوئے اور ٹاور کے سولر پینلز اور بیٹری سسٹم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سسٹم کو شدید نقصان پہنچا۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share This Article