ڈاکٹر شلی بلوچ و ساتھی رہا ہوکر گھر پہنچ گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں گذشتہ روزپولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بلوچ ویمن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ اور دیگر ساتھی رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

بی ڈبلیو ایف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ویمن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ دیگر تین تنظیمی سنگتوں کے ساتھ حال ہی میں رہا ہو کر اپنے گھر واپس پہنچی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنی پوری کوشش سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے پرامن سیاسی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہماری مرکزی ٹیم کی محفوظ اور فوری رہائی کے لیے آواز بلند کی۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں بہت جلد ایک مکمل تفصیلی بیان میڈیا کو جاری کریں گے۔

Share This Article