ڈاکٹر شلی بلوچ کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کو تشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے محافظوں سے متعلق خصوصی نمائندہ میری لاولر نے بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر شلی بلوچ کو بلوچستان کے علاقے سوربندر میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گوادر جا رہی تھیں تاکہ بلوچ خواتین کے ایک پرامن اجتماع میں شرکت کر سکیں جو کل کے روز ہونا تھا۔

میری لاولر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ڈاکٹر شلی بلوچ کی گرفتاری ان خدشات کو مزید تقویت دیتی ہے کہ پاکستان میں بلوچ انسانی حقوق کے محافظین کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان میں بلوچ کارکنوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن (@PakUN_Geneva) سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شلی بلوچ کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے اور انسانی حقوق کے محافظوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Share This Article