مذاکرات نہیں ہورہے،امریکا اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں، ایرانی فوج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان جو ملک کی مرکزی فوجی کمان ہے نے (امریکہ اور ٹرمپ کا نام لیے بغیر) ’خود ساختہ عالمی سپر پاور‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اپنی شکست کو معاہدہ نہ کہیں۔‘

ابراہیم ذوالفقاری نے آج ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ آپ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں؟‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’آپ نہ تو خطے میں اپنی سرمایہ کاری دوبارہ دیکھیں گے اور نہ ہی توانائی اور تیل کی وہ پرانی قیمتیں، جب تک آپ یہ نہ سمجھ لیں کہ خطے کا استحکام ہماری مسلح افواج کے طاقتور ہاتھ سے یقینی بنتا ہے۔ استحکام طاقت سے آتا ہے۔‘

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ’ہم جیسے لوگ آپ جیسے لوگوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نہ اب، نہ کبھی۔‘

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article