ژوب : پاکستانی فوج کا 4 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی فورسز نے 4 مسلح افراد کو مارنے اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکور ٹی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ سیکورٹی فورسزنے ژوب سے نزدیک سمبازہ میں ایک آپریشن کیا جس میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

دعوے میں مزید کہا گیا کہ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ وبارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

تاہم حسب معمول ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جس سے یہ خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک افراد پہلے سے جبری لاپتہ افراد ہونگے جنہیں ایک جعلی کارروائی میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

اب تک ٖفورسز حکام کی جانب سے آفیشلی اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Share This Article