دکی : ندی میں نہاتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: naijanews

بلوچستان کے علاقے دکی میں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

لاشیں مقامی افراد نے نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔

واقعہ دکی کی سب تحصیل تلائو کے علاقے یونین کونسل لاکھی ٹو میں پیش آیا جہاں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے 4 کمسن بہنیں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی بچیوں میں 11 سالہ زرکنا، 8 سالہ خاتون بی بی، 7 سالہ فریحہ بی بی اور 5 سالہ سوا بی بی شامل ہیں، جو بہرام خان بزدار نامی شخص کی بیٹیاں تھیں۔

واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت غوطہ خوری کرتے ہوئے چاروں بچیوں کی لاشیں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیں۔

Share This Article