صحبت پور اور بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے صحبت پور اور بلیدہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

صحبت پور میں تھانہ شہید میر محمد کھوسہ کی حدود میں واقع آر ڈی 298 کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے حسین بخش کنرانی نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اخلاق ولد مزار ساکن گلی بلیدہ نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص اپنے گھر میں موجود تھا جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

Share This Article