بلوچستان کے مٹھی بھر مسلح افراد پاکستان کی ترقی و خوشحالی نہیں روک سکتے، آئی ایس پی آر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مٹھی بھر مسلح افراد پاکستان کی ترقی و خوشحالی نہیں روک سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر مسلح افراد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

ڈان نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ سے گفتگو کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آپریشن ’بنیان المرصوص‘ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر مسلح افراد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔

واضع رہے کہ پاکستانی فوج کو بلوچستان کے محاذ پر شدید مشکلات اور عوامی دبائو کا سامنا ہے ۔فوج رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے کے لئے مختلف اوقات میں عوامی حلقوں اور کالجز و یونیورسٹیز میں طلبا کو بلوچستان کی جھوٹی تصویر دکھانے کی سعی کرتی رہتی ہے تاکہ عوام میں فوج پر اٹھنے والے سوالات کا جوابات دیکر انہیں مطمئن کیا جاسکے۔

Share This Article