مستونگ میں فورسز پر آئی ای ڈی حملہ، چاغی میں ناکہ بندی، ایل پی جی گاڑیاں نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

واقعہ مستونگ کے علاقے آب گل میں پیش آیاجہاں فورسز کو پیدل پیش قدمی کے دوران آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں کم از کم 6 اہلکار ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب دالبندین، چاغی کے علاقے کروڑ پاٹک میں مسلح افراد نے چوکیاں قائم کر رکھی ہیں اور اسنیپ چیکنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ایل پی جی لے جانے والی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

اب تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article