تمپ میں  فورسز ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ،کوئٹہ میں ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔ادھر کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں ایک شخص نے اپنے بھانجے کو قتل کردیا۔

تمپ سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدوست ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو تمپ کے علاقے بالیچہ کے رہائشی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ بیرونِ ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم تھے اور حال ہی میں چھٹیوں پر گھر آئے تھے، جہاں انہیں حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچی بیگ میں ایک شخص نے اپنے بھانجے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قمبرانی روڈ پر غفور ٹائون میں ایک شخص نے اپنے بھانجے غلام قادر کو گھر میں بھلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article