تربت: ذیشان زہیر کی یاد میں یادگاری کینڈل واک کا اہتمام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ ہنکین کی جانب سے ذیشان زہیرشہید کی یاد میں پیر کی شام شہید فدا چوک تربت میں ایک یادگاری کینڈل واک کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں شرکا نے شہید کی تصاویر پر شمعیں روشن کیں اور پھول چڑھائے۔

کینڈل واک کا آغاز ایڈووکیٹ گلی سے ہوا جہاں سے شرکا خاموشی کے ساتھ شہید فدا چوک تک مارچ کرتے ہوئے ذیشان زہیر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔ واک کے اختتام پر شہید کی تصاویر کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور پھول نچھاور کیے گئے۔

اس موقع پر بی وائی سی کیچ ہنکین کے مرد و خواتین کارکنان سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ بی وائی سی پنجگور کے سرگرم کارکن ذیشان زہیر کو رواں ماہ پنجگور میں مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے لاپتہ کرنے کے فوری بعد قتل کر دیا تھا اور ان کی لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی تھی۔

ذیشان زہیر اپنے لاپتہ والدزہیر احمد کی طویل گمشدگی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی سرگرم رہے تھے۔

Share This Article