بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے دشت میں کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 مسلح افراد کو ایک مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مصور کاکڑ کے اغوا اور قتل میں ملوث 2ملزم 2 تھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بچے مصور کاکڑ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے ساتھ لیجایا جارہا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں مزید 2 مسلح افراد بھی مارے گئے۔اور مارے گئے تینوں مسلح افراد کا تعلق مذہبی تنظیم سے تھا۔
ترجمان کے مطابق مسلح افراد قتل، اقدام قتل، عسکریت پسندی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ، بارود برآمد ہوا ہے۔