دکی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،مستونگ سے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مستونگ سے فورسز ہاتھوں ایک جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت نبی دید ولد نور محمد سکنہ کوئٹہ کے نام سے ہوگئی ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مستونگ سے فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار نوجوان خلیل احمد شاہوانی ڈیڑھ مہینے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

Share This Article