بولان ، کوہلو اور خاران میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے بولان ، کوہلو اور خاران میں فائرنگ کے مختلف واقعارت میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ضلع بولان میں لیویز تھانہ بھاگ کی حدود میں واقع گوٹھ عظمت میں غیرت کے نا م پر ایک مرد اور خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لیویز نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کوہلو کے مری کالونی میں پرانی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شادی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق شاپنگ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والےنوجوان کی شناخت مجاہد ولد خیر جان کے نام سے ہوگئی جو پہلے گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیاتھاجسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے شیخ زید اسپتال خاران منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے مبینہ طور پر ریاستی پشت پناہی سرگرم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے تھے جنھوں نے ہدف بنا کر نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

Share This Article