کوئٹہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خاتون سمیت 3 راہ گیر زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب مین شاہراہ پر سڑک کے کنارے کھڑے موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے خاتون سمیت 3 راہ گیر زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب مین شاہراہ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دہشت گردی کی غرض سے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی خاتون مسماۃ حوری بی بی سمیت 3راہ گیر باغ علی اور عبدالقادر سکنہ مری کیمپ زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موٹر سائیکل تباہ ہوگئی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ٹائمر بم کے ذریعے کیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article