بلوچستان میں گذشتہ دنوں بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی "آپریشن بام "کے دوران پاکستانی سیکورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے9 اہلکاروں کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ژوب میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او لیویز تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کوئٹہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں جانے والی گاڑیوں کو موسیٰ خیل میں میختر اور کجھوری کے درمیان مین شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران روکا اور اسنیپ چیکنگ کی ۔
اسنیپ چیکنگ کے دوران پاکستانی سیکورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے 9 افرادکو گاڑیوں سے اتار کرشناخت کے بعدہلاک کر دیا گیا تھا۔
بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاتھا کہ موسیٰ خیل میں میختر اور کجھوری کے درمیان مین شاہراہ پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ناکہ بندی کی۔ اس دوران مختلف بسوں کی تلاشی لی گئی اور ایم آئی و آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے والے 9 اہلکاروں کو شناخت کے بعد اتار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک کئے گئے تمام افراد کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے تھا۔