بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے متحرک سیاسی ،سماجی وانسانی حقوق کارکن گلزار دوست کوپاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلزاد دوست کو رات گئے آپسر میں ان کے گھر سے فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لے لیا ہے اس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہیں ہے۔
گلزار دوست تربت سول سوسائٹی کے کنوینرہیں جبکہ وہ جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور دیگر سیاسی و سماجی ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ متحرک اور پیش پیش رہتے ہیں۔
فورسز ہاتھوں اس کی اچانک جبری گمشدگی پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جا رہی ہے۔ مختلف حلقوں نے گلزاد دوست کی فوری بازیابی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔