قلات و کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے قلات اور کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں  پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افرادہلاک ہوگئے۔

قلات کے علاقے کلی عزیز آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد زخمی اہلکار اور ہلاک کانسٹیبل کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونےوالے کانسٹیبل کی شناخت رب نواز لہڑی ولد علی نواز لہڑی کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہلاک اہلکار کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب، کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

دونوں قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

Share This Article