سبی و موسیٰ خیل میں فائرنگ و آسمانی بجلی گرنے سے 3 نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے سبی اور موسیٰ خیل میں فائرنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں 3 نوجوان ہلاک ہوگئے ۔

سبی کے علاقے نوتال تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا۔

چھتر روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر عیسیٰ شہکانی بگٹی کے بھائی سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر عیسیٰ بگٹی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

موٹر سائیکل ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب موسیٰ خیل کے علاقے کنگری میں گل محمد نیک نامزئی کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ان کے 2 جوان بیٹے ہلاک ہوگئے۔

Share This Article