تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں مزید ایک نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل ضلع کیچ اور ضلع گوادر سے فورسز نے 5 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔

واقعہ گذشتہ روز تربت کے علاقے سنگانی سر میں دو پہر کو پیش آیا۔

جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے نوجوان کی شناخت سفیان ولد غلام رسول صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے سنگانی سر میں چھاپہ مار کر سفیان کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

Share This Article