پسنی و مند میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 5 نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر اور ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید 5 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند میں فورسز نے چار نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا، جن کی شناخت جاسم ولد یعقوب، ملک ولد پیز محمد، فیصل ولد بجار، اور رازق ولد بجار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے جبری لاپتہ کئے گئے چاروں نوجوان خدا بخش چھات کے رہائشی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز فورسز نے علاقے میں گھروں پر چھاپے مارے اور پانچ نوجوانوں کو حراست میں لیا، جن میں سے ایک کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا، تاہم باقی چار تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز پسنی کے علاقے لانٹی دان سے فورسز نے بشیر ولد سبزل نامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واقعہ کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

لواحقین نے بشیر بلوچ کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article