باجوڑ میں بم دھماکہ ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ایک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی سمیت 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

باجوڑ کے پولیس افسر وقاص رفیق کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں گاڑی پر بم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار ناوگئی عبدالوکیل سمیت تین دیگر افراد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ابتدائی طبی امداد کے لیے محکمہ صحت کا عملہ چوکس کردیا گیا ہے۔

Share This Article