تربت : کریک ڈاؤن میں گرفتار 14 افراد جیل منتقل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایران کے عبدوئی بارڈر بندش کیخلاف احتجاجی دھرنے پر ریاستی کریک ڈاؤن میں گرفتار کئے گئے 14 افراد کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیاہے۔

ایرانی بارڈر بندش کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے جاری پُرامن احتجاجی دھرنے پر ریاستی اداروں نے رات کے اندھیرے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیاتھا۔

ذرائع کے مطابق، ڈی بلوچ ایم ایٹ سی پیک شاہراہ پر واقع دھرنا گاہ پر رات گئے ریاستی فورسز نے دھاوا بول دیا، مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تربت کے علاقے عبدوئی میں کی گئی، جہاں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی کے باوجود عوام پُرامن طور پر اپنے روزگار کے آئینی حق کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔

ڈی بلوچ کے مقام پر جاری دھرنے کے گرفتار افراد جنہیں امن عامہ کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے قید کیا گیاہے جن میں 1- علی جان ولد عبدالغنی ریو بلیدہ،2- شاہ مراد ولد عبداللہ ریو بلیدہ،3- عبدالباسط ولد شبیر بلیدہ4- محمد اکبر بلیدہ5- عبدالرؤف محمد علی بلیدہ،6- امان نواز ہیرونک7- سردار ولی ولد خان محمدبلید8- محمد رحیم خالق داد میری تربت9- زباد ولد لعل بخش بلیدہ،10-صالح محمد جمعہ بلیدہ،11-حبیب اللہ ولد عبدالغفور بلیدہ12-عبدالغفور ولد امیر بخش کوہ سہر تمپ،13-سرتاج عزیز ولد غلام محمد ولد بلیدہ14- صادق فچ ولد فتح محمد بلیدہ کے نام شامل ہیں۔

Share This Article