بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے کلی عبدالرحمن زئی میں خسرہ کی وباپھوٹنے سے 4بچے ہلاک ہو گئے ہیں ۔
بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے کلی عبدالرحمٰن زئی میں خسرہ کی وبا ءپھوٹنے سے ایک کی خاندان کے 4بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
ہلاک ہو نے والے بچوں میں کاروان خان ، بی بی ومیمن ، بی بی ملالئی ، خوشحال خان شامل ہیں جو عبدالکریم نامی شخص کے پوتے پوتیاں بتا ئی جا رہی ہیں ۔
متوفی بچوں کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔