بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا آغاز، مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
سیلابی ریلوں سے تباہی، مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ژوب سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر خاتون سمیت 4 ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونیوالوں میں خاتون عمر 32 سال دو لڑکیاں عمریں بالترتیب 24 اور 18 سال جبکہ ایک بچی 7 سالہ کی لاشیں نکال لی گئیں۔
بیلا اور گرد و نواح کے علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے زندگی کا نظام مفلوج ہوگیا،متعدد دیہات زیر آب آچکے۔
بیلا کے نواحی علاقوں گوٹھ اسماعیلانی، گوٹھ کماچہ، گوٹھ ورایانی، گوٹھ واڈا چھٹانی، میارکہ گوٹھ حاجی یعقوب، میارکہ گوٹھ جمن بھینٹ، گوٹھ شلی بھینٹ سمیت درجنوں دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ان دیہاتوں کو شہر سے ملانے والے تمام راستے سیلابی پانی میں بہہ گئے۔
ہرنائی کے علاقے کھوسٹ اور پہاڑی علاقوں میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی، بارش کے بعد زردآلو کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ، سیلابی ریلے میں پھنسے تین افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
کوئٹہ میں بھی مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا، کوئٹہ میں بارش کے بعد متعدد سڑکیں پانی سے بھر گئیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔