منگچرمیں فائرنگ سے 2 افرادہلاک ،تربت و تمپ سے 2 الاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے منگچرمیں فائرنگ سے 2 افرادہلاک ہلاک ہوگئے جبکہ تربت اور تمپ سے 2 الاشیں برآمدہوئی ہیں۔~ضلع قلات کے منگچر کلی دینگانزئی ایریا میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق آج جمعہ کوسہ پہر کے وقت نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے کلی دینگانزئی منگچر ایریا میں اسلحہ سے فائرنگ کرکے جتک جرگہ کونسل پاکستان ضلع کوئٹہ کے ترجمان مولانا علی حسن جتک اور قبائلی رہنما علی گل جتک کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کوشقلات سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

نعش کی شناخت شے حق ولد انور سکنہ بلیدہ سے ہوئی ہے۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے بھی ایک نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت قائم علی ولد محمد حیات ساکن آسیا آباد تمپ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مذکورہ افراد کے قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article