بلوچستان کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائدکردی گئیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پابندیاں یکم سے دس محرم الحرام تک عائدکی گئی ہیں۔
اسلحہ کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نفرت انگیز کتب، رسائل وغیرہ کی نمائش و فروخت پر پابندی ہوگی۔
محرم کے جلوسوں کے سوا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔
بغیر اجازت دکانیں، خیمے یا مکانات کرایہ پر دینا بھی ممنوع قرار دیدی گئی۔