خاران و گوادر شہر میں یکے بعد دیگر ے 3 دھماکے و فائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے خاران اور گوادر شہر میں گذشتہ شب بدھ اور جمعرات کی درمیان رات یکے بعد دیگر ے تین دھماکے اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

خاران شہر میں یکے بعد دو دھماکے اور فائرنگ کے واقعات سامنے آئے۔

ذرائع کے مطابق خاران شہر گواش روڑ کے قریب یکے بعد دیگر دو زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی تاہم اب تک دھماکوں کی جگے کا معلوم نہ ہوسکا۔

واضع رہے گواش روڑ پر سیکورٹی فورسز کی چوکی بھی قائم ہے۔

دوسری جانب ساحلی شہر گوادر میں زور دار دھماکہ سنا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ گوادر کے علاقے نیاآباد میں ایک زور دار دھماکہ سنا گیا ہے۔

فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزگوادر کے تحصیل جیونی میں پاکستان کوسٹ گارڈ پر ایک حملے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا تھا ، جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے ۔

تاہم گوادر وخاران میں ہونے والے ان تازے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article