بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں نامعلوم گاڑی سواروں نے پاکستانی فورسزایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
فورسز کی فائرنگ سے تین مقامی راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بدھ کے روز ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ا یک مشتبہ لینڈ کروز گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کی زد میں آکر ایف سی کا کانسٹیبل اللہ داد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ ان کا ساتھی اہلکار زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے اس دوران جیونی جانے والی ایک کرولا گاڑی پر بھی فائرنگ کردی ہے جس سےتین راہ گیر زخمی ہوئے۔